پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹیکسٹائل برآمدات’ پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں اپنا کھویا مقام واپس حاصل کر لیا

datetime 21  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی ) پاکستان نے ٹیکسٹائل برآمدات کے لحاظ سے عالمی مارکیٹ میں کھویا ہوا شیئر واپس حاصل کر لیا، نامساعد عالمی حالات، کورونا میں دوبارہ شدت کے باوجود ایک سال کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 24.7 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کا یہ رجحان گذشتہ ماہ تک ہی محدود نہیں بلکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں

جولائی 2021 سے جنوری 2022ء کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 10.93ارب ڈالر کی ریکارڈ ٹیکسٹائل برآمدات کی ہیں، جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.16 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔ پاکستان نے نامساعد عالمی حالات، کورونا میں دوبارہ شدت کے باوجود ایک سال کے عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 24.7 فیصد کا تاریخی اضافہ کیا ہے۔ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان نے رواں سال جنوری میں ایک اعشاریہ 55 ارب ڈالر سے زائد کی ٹیکسٹائل برآمدات کی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل پاشا نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں تاریخی اضافے کی وجہ حکومت کی طرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو دیا جانے والا ‘تاریخی ریلیف’ ہے۔ ہمیں پہلے تو جو انرجی پیکج دیا گیا ہے، وہ بہت اچھا ہے۔ پہلے کسی حکومت نے اتنا اچھا انرجی پیکیج نہیں دیا تھا۔ ساڑھے چھ ڈالر پر گیس، نو سینٹ پر بجلی اور ‘ٹف’ کے تحت پانچ فیصد پر قرضہ، ڈی ڈی ٹی ایل اور سبسڈیز وغیرہ سے ایکسپورٹ پر خاصا فرق پڑا ہے اور ایکسپورٹرز کو سپورٹ ملی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…