پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چین نے امر یکی فو جی کمپنیوں پر پا بند یاں لگا نے کا اعلان کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ( آن لائن) چین نے نے کہا ہے کہ امر یکہ کی جا نب سے تا ئیوان کو ہتھیاروں کی فروخت سے چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے، چین اس اقدام کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے، چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے حالات کی ترقی کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرتا رہیگا۔چینی وزارت خارجہ کے

ترجمان وانگ وین بین نیپیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے تائیوان کو کل 100 ملین امریکی ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا، جس نیایک چین کے اصول اور چینـامریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کی۔یہ عمل چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، اور چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔چین اس کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے، چین کے “غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون” کی متعلقہ شقوں کے مطابق، چینی حکومت نے امریکی فوجی کمپنیوں ریتھیون ٹیکنالوجیز اور لاک ہیڈ مارٹن پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو طویل عرصے سے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث رہے ہیں۔وانگ وین بین نے اس بات پر زور دیا کہ چین ایک بار پھر امریکی حکومت اور متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چینـامریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کریں، اور تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور امریکہ اور تائیوان کے درمیان فوجی تعلقات بند کریں۔چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے حالات کی ترقی کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرتا رہیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…