لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹائون میں واقعہ سیکرٹریٹ میں اتوار کے روز ہونے والے پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گائے ہوئے ایک اور گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حمزہ شہباز نے اجلاس کے شرکاء کی فرمائش پر 1978ء میں ریلیز ہونے
والی فلم ”مقدر کا سکندر” کا ایک گانا ”زندگی تو بے وفا ہے ایک دن ٹھکرائے گی” موت محبوبہ ہے جو ساتھ اپنے جائے گی” گا کر سنایا جس پر حمزہ شہباز نے اجلاس کے شرکاء سے بھرپور داد حاصل کی۔ شرکاء نے تالیاں بجا کر اور میز بجا کر حمزہ شہباز کو داد دی اور اس رد عمل کا اظہار کیا کے حمزہ شہباز نے محمد رفیع مرحوم کی یاد تازہ کردی ہے۔