پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی شہری کے پیٹ میں شیشے کا ثابت گلاس آپریشن کے دوران ڈاکٹرز ہکا بکا رہ گئے

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ڈاکٹر اسپتال میں علاج کے لیے آئے مریض کے پیٹ میں شیشے کا گلاس دیکھ کر حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کے ایک نجی اسپتال میں ایک شخص قبض اور شدید پیٹ درد کی شکایت لے کر آیا۔سی ٹی اسکین اور ایکسرے کی رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں سیلنڈر سے ملی جلتی کوئی چیز ہے۔

مزید ٹیسٹس سے ڈاکٹر اس نتیجے میں پہنچے کہ یہ چیز شیشے کا گلاس ہے۔ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کامیاب آپریشن کرکے مریض کے پیٹ سے شیشے کا گلاس نکال لیا۔مریض کا آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمود الحسن نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے پہلے اینڈو اسکوپک طریقے سے بذریعہ مقعد گلاس نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد انہوں نے آپریشن کرکے اسے نکالا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ بتدریج صحتیاب ہورہا ہے۔محمود الحسن نے بتایا کہ یہ بات انہیں مسلسل حیران کررہی ہے کہ گلاس پیٹ میں کہاں سے آیا۔ مریض کا کہنا ہے کہ اس نے چائے پینے کے بعد گلاس نگل لیا تھا لیکن غذا کی نالی اس قدر چوڑی نہیں کہ اس قسم کا گلاس سیدھا معدے میں چلا جائے۔ابتدائی طور پر اینڈوسکوپک طریقہ کار کے ذریعے شیشے کو مقعد کے راستے سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس لیے ہمیں مریض کی آنتوں کی دیوار کاٹ کر آپریشن کرکے شیشہ ہٹانا پڑا۔دوسری جانب مریض یا اس کے اہل خانہ میں کوئی بھی اس بارے میں بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…