پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

”آل اِز ویل“، تحریک عدم اعتماد پر کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان کا وزراء کو پیغام

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وزرا ء کو”آل از ویل“کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک کرائم پر صدارتی آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دورہ روس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں دورہ روس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے سے پاکستان سمیت خطے پر اثر پڑے گا، روس اور پاکستان کے درمیان معاہدوں سے معاشی بہتری آئے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا اور کہا کہ الیکٹرانک کرائم سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے سے کسی کی عزت کو اچھالا نہیں جاسکے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلامی معاشرے کی عکاسی مغربی ممالک میں ملتی ہے، جان بوجھ کر پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔در یں اثناء وزیراعظم کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے علاوہ وزیراعظم، وزرا اور حکومتی شخصیات کی کردارکشی کی مہم پر گفتگو کی گئی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے مہم میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں حکومت کی کردارکشی کی

مہم میں ملوث عناصر کیخلاف پاکستان اور برطانیہ میں مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بھی کارروائی کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، اس حوالے سے حکومت پاکستان اور برطانیہ میں کیسز دائر کرے گی، حکومتی شخصیات یا متعلقہ وزرا قانونی کارروائی کا ا?غاز کریں گے۔ملکی سیاسی صورتحال

پر وزیراعظم نے ترجمانوں کو ا?ل از ویل کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، اب اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی نہ گھبرائے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بعض وفاقی وزرا کی ٹاک شوزمیں عدم شرکت کا نوٹس لیتے ہوئے وزرا کو ہدایت کی وہ ٹاک شوز میں جاکر حکومتی پالیسیوں کا دفاع کریں جب کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وزرا کی تعریف بھی کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…