جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

صرف کہنے سے گرفتاری ہو جائے گی،مریم اورنگزیب نے فیک نیوز پر وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ْ ؁اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور انکی کابینہ روز جھوٹ پھیلاتے ہیں،فیک نیوز پر سب سے پہلے جھوٹے وزیر اعظم کو گرفتار کرنا چاہیے، پیکا ترمیم کا سنگین معاملہ ہے، آرڈیننس سے ترمیم ہوئی ہیاس قانون میں مزید بہتری لائی جانی چاہیے تھی،یہ ترامیم سیکشن 2، 20، 43 میں عمران خان کے حکم پر کی گئی ہے،

اس قانون تمام پاکستانیوں کے لئے بن گیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ترمیم کا سنگین معاملہ ہے، آرڈیننس سے ترمیم ہوئی ہے۔اس قانون میں مزید بہتری لایا جانا چاہے تھی،یہ ترامیم سیکشن 2، 20، 43 میں عمران خان کے حکم پر کی گئی ہے،اس قانون تمام پاکستانیوں کے لئے بن گیا ہے،اس ترمیم اور قانون کو وہ زیادہ پڑھیں جنھوں نے تبدیلی کے نعرے لگائے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کالا قانون بنایا ہے،آزادی اظہار رائے کی یہ قانون خلاف ورزی ہے،یہ عوام کو زہنی غلام بنانے کے لئے ترمیم کی گئی ہے،حکومت پر کسی بھی قسم کی تنقید کو ناقابل ضمانت قرار دیدیا گیا ہے،فیک نیوز کے الزام پر ایف آئی اے گرفتار کرنے کی مجاز ہوگی،5 سال بعد اگر وہ فیک نیوز نیوز نکلے تو اسکی قسمت ہوگی،فیک نیوز کی اس قانون میں کوئی تعریف موجود نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈس انفارمیشن کی الگ تعریف ہے،اس ڈریکونین قانون میں فیک نیوز کی کوئی وضاحت نہیں ہے،آزادی اظہار رائے کی وہ تمام شقیں جو آزادی دیتی ہیں انکی خلاف ورزی ہے،فیک نیوز پر سب سے پہلے جھوٹے وزیر اعظم کو گرفتار ہونا چاہے،عمران خان اور انکی کابینہ روز جھوٹ پھیلاتے ہیں،عمران خان نے شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے،مطالبہ ہے ان ترامیم کے تحت عمران خان اور انکے کابینہ پر کارروائی کی جائے،

مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ ساڑھے 3 سال آپ نے جو کیا اس پر تنقید نہ کریں تا کیا ہار پہنائیں،آپ نے معیشت تباہ کی ملک کو تباہ کیا،آپ اپنی کارکردگی دیکھیں اور اپنا کام دیکھیں،آپ نے آتے ہی سیاسی انتقام شروع کردیا،آپ ٹاک شو اور تجزیہ کار کو سزا دینا چاہتے ہیں،انفارمیشن پہنچانا میڈیا کی اور ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ آج جو

قوانین آپ بنا رہے یہ اپکو جیلوں میں ڈلوائے گا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس قانون کے تحت کسی کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے،اس قانون کا فائدہ ان خواتین کو پہنچنا تھا تاکہ حراساں نہ کیا جائے،آپ ایک خطرناک کھیل کھیلنے جارہے ہیں عوام اور میڈیا کے ساتھ،فیک نیوز کا تعین عمران خان کریں گے؟ ان ترامیم سے میڈیا پر یہ حملہ کیا گیا

ہے جسکی آئین اجازت نہیں دیتا،آپ نے کوئی محسن اور ساتھی نہیں چھوڑا جس پر ظلم نہ کیا گیا ہو۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آپ سمجھتے ہیں آپ اپنے ظلم کو طول دے سکتے ہیں،کیا ایسے قوانین سے آپ اپنے کالے کرتوت چھپا سکتے ہیں؟ آپ کی ترجیح ہے ایسے کالے قوانین بنائیں جائیں،64 فیصد لوگ مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ کہہ رہے ہیں،دوسرا بڑا مسئلہ عوام کا بے روز گاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…