منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی نے پیکا آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی نے آرڈیننس کے زریعے نافذ کئے جانے والے پیکا قانون کو عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان کردیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیکا آرڈیننس لانے کا مطلب ہے کہ حکومت خوف کا شکار ہے، یہ میڈیا پرقدغن لگانا چاہتے ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ

آرڈیننس لانیکا مقصد یہ ہے کہ یہ لوگ پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے، چیئرمین سینیٹ میں خود قوانین پر عملدرآمد نہیں کرتے، اہم ترین بلز کی منظوری پر چیئرمین سینیٹ نے دوسری بار ووٹ کاسٹ کیا۔انہوںنے کہاکہ جب عمران خان کنٹینر پر تھے تب میڈیا ان کے ساتھ تھا تو اب کیوں نہیں ہے؟ ، حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں، حالات ان کے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر منظم ہے، اپوزیشن عوامی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے، ہم نے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے اور الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا، ہمارے فیصلے کی وجہ سے پی ڈی ایم تمام ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئی۔ذانہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ہمیں اسمبلیوں سے باہر نہیں آنا چاہیے، پارلیمنٹ کو کسی طرح سے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ 27 فروری کو کراچی سے شروع کیے جانے والے عوامی مارچ کا پہلا قیام بدین، دوسرا حیدرآباد اور تیسرا قیام رحیم یار خان میں ہوگا، مارچ کا چوتھا قیام ساہیوال میں ہوگا، لاہور میں ایک رات کا قیام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری عروج پرہے، لوگوں سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کاوعدہ کیا گیا، پی ٹی آئی نے ڈالرکی قیمت کم کرنے کادعوی کیا تھا، ان کا ہر وعدہ جھوٹا ثابت ہوا، مہنگائی سیعوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…