اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کہاں ہوئی؟ پی ٹی آئی رہنما نے بڑا انکشاف کردیا

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تصدیق کی ہے کہ دو دن پہلے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جہانگیر ترین، پارٹی

کے سیکریٹری جنرل تھے، اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائی ، انہیں زندگی میں کبھی آل شریف سے خیر نہیں مل سکتا، شہباز شریف وہ شخص ہیں جن کے ہاتھ میں فیصلے کی قوت ہی نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف دونوں فیصلہ کرنے کی قوت ہی نہیں رکھتے۔ فیاض چوہان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین صاحب کبھی بھی آل شریف اور شہباز شریف پر بھروسہ نہ کیجئے گا۔ فیاض چوہان نے کہا کہ جہانگیر ترین حالات اور واقعات دیکھ کر فیصلہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی ، ان کو پتہ ہی نہیں کہاں تحریک عدم اعتماد آئے گی، ان کے 15 ارکان اسمبلی پنجاب میں ہم سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اپنے ارکان اسمبلی کے ذریعے چوہدری برادران کو گالیاں دیتے تھے۔دوسری جانب ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نورانی کاکہنا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کی تائید کی ہے، ہم تو کبھی تحریک

انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں، ہم نے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، عمران خان نے ہماری بات سنی۔سعید اکبر نورانی کاکہنا تھا کہ جہانگیر ترین والے معاملے میں ہماری بات میرٹ پر تھی،پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ ہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…