کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹی خبر پھیلانے کا پہلا مقدمہ آپ پر درج ہونا چاہیے،نا اہل حکومت کسی کو بات کرنے دینا نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہاکہ
موجودہ وفاقی نا اہل حکومت کسی کو بات کرنے دینا نہیں چاہتی،انہیں یقین ہوگیا ان کے دن گنے جاچکے، وفاق میں عدم اعتماد سے متعلق فضا بن چکی ہے، آزادی صحافت پر جتنی قدغن اس حکومت میں لگی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، آج کوئی انکو آئینہ دکھائے تو انکوبرا لگتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ کہ جب آئل سستا تھا تو نہ خود اسٹور اورناہی کمپنیز کو کرنے دیاگیا، ایل این جی سستی مل رہی تھی تو معاہدہ نہیں کیا، ایم نائن سے سیہون تک جانے والی سڑک کے لئے سات ارب سندھ حکومت نے دیئے ہوئے ہیں وہ آج تک مکمل نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے آئی ایم ایف انکو چڑیل لگتی تھی اب پھنس گئے ہیں تو آئی ایم ایف ان کو مس ورلڈ لگتی ہے۔