پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا کینیا کے لیے قرآن مجید کے32 ہزارنسخوں کا تحفہ

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور، دعوت وارشاد، قرآن مجید کی طباعت کے ذمے دارادارے شاہ فہد کمپلیکس کے نگران اعلی الشیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کی جانب سے کینیا کو قرآن مجید کے باترجمہ 32700 نسخے بھیجے گئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیروبی میں سعودی سفیر خالد بن عبداللہ السلمان نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے کینیا کے حکام کو قرآن مجید کے یہ نسخے حوالے کیے ہیں۔اب تک سعودی عرب کی جانب سے کینیا کو بھیجے گئے قرآن مجید کے نسخوں کی تعداد 73050 تک پہنچ گئی ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں کینیا کے مسلمانوں کی سپریم کونسل کے صدر حسان اولی نعدو، متعدد مبلغین اور ممتاز اسلامی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔سعودی سفیرنے اس بات پرزوردیا کہ یہ تحفہ اسلامی دنیا میں اسلام اورمسلمانوں کی خدمات میں مملکت کے پیغام کاعملی مظہرہے۔اس سے قیادت کی امنگوں کے حصول کے لیے دنیا بھرمیں مسلمانوں میں قرآن مجید کی تقسیم کے عمل کی نگرانی میں اسلامی امور اور دعوت وارشاد کی وزارت کا کردار بھی اجاگر ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…