پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

قومی ٹیم میں کیسے جگہ بن سکتی ہے؟ انضمام الحق نے اپنے بیٹوں کو واضح کر دیا

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نامور بلے باز انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے اپنے بیٹوں کو ہدایات جاری کردیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انضمام الحق کے دو چھوٹے بیٹوں انعام الحق اور اعصام الحق نے شرکت کی۔ پروگرام میں

سابق کرکٹر کے چھوٹے بیٹے نے بتایا کہ وہ کافی شوق سے کرکٹ کھیلتے ہیں اور آل راؤنڈر ہیں جب کہ دوسرا بڑا بیٹا بیٹسمین ہے۔انضمام الحق کے بڑے بیٹے ابتسام الحق کشمیر پریمیئر لیگ کھیل چکے ہیں۔ اس موقع پر دونوں کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ویسے تو میں اور لوگوں کی سلیکشن کر سکتا ہوں لیکن یہاں میرے لئے کسی کا انتخاب کافی مشکل ہوگا، دونوں ہی شاندار کھیل پیش کرتے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر قومی کھلاڑی بننا ہے تو سخت محنت کرنی پڑے گی، کھلاڑی بننے کیلئے رگڑا کھانا پڑتا ہے، اگر یہ کرسکتے ہیں تو دونوں میں ٹیلنٹ ہے۔سابق قومی کپتان نے کہا کہ میرے سارے بچوں کو کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے لیکن ان میں سے جو بھی محنت کرے گا وہ ٹیم میں جگہ بنا لے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…