پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

فضائی آلودگی گردوں کوکئی طرح سے تباہ کرسکتی ہے،برطانوی سائنسدان

datetime 20  فروری‬‮  2022 |

لندن(این این آئی) فضائی آلودگی کے خوفناک جسمانی اثرات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ یہی آلودگی گردوں کے لیے بھی بہت تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ کئی مطالعوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ فضائی آلودگی میں موجود پی ایم 2.5 نامی ذرات پھیپھڑوں اور گردوں کے لیے مضر ثابت ہوچکے ہیں لیکن امپیریئل کالج لندن کے

اسکول آف ہیلتھ کے سائنسداں یقون ہان نے تجربہ گاہی تحقیق کے بعد کہا کہ اگر کوئی شخص طویل عرصے تک پی ایم 2.5 ذرات سے بھرپور فضائی آلودگی میں رہے تو اس سے گردوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب اگر اسی آلودگی کو کم کیا جائے تو گردوں کی صحت بہتر ہوسکتی ہے۔دوسری جانب سائنسدانوں نے چین میں ہونے والی تحقیق میں 5115 ایسے افراد کا جائزہ لیا جو مختلف علاقوں میں رہ رہے تھے اورتجربہ گاہ میں بھی ان کے بعض ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ معلوم ہوا کہ سال 2011 سے 2015 کے درمیان کئی افراد پی ایم 2.5 ذرات والی فضا میں سانس لے رہے تھے اور عین اسی دوران ان کے گردے کی کارکردگی متاثر دیکھی گئی۔اس کے بعد سائنسدانوں نے کہا کہ اگر پی ایم 2.5 کی مقدار میں 10 مائیکروگرام فی مکعب میٹر کمی کی جائے تو اس سے گردوں کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گردوں کی فلٹریشن بہتر ہوتی ہے ۔ جبکہ بلڈ یوریا نائٹروجن کی مقدار بھی بہتر دیکھی گئی۔اس تحقیق نے چین نے فضائی آلودگی کم کرنے کے کئی طریقوں پر کام کیا اور اب دنیا بھر میں اس طریقے سے عوام کے گردوں کو تندرست رکھا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…