پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شہری نے گھر پر شیطانی مجسمے بنوالیے،ہمسائے خوفزدہ

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاپاز(این این آئی) بولیویا کے ایک کانکن نے سینگوں والی شیطانی کھوپڑیاں اور دیگر پراسرار جانور اپنے گھروں کی دیواروں پر تعمیر کئے تھے۔ لیکن اب مقامی افراد اس سے خوف کھانے لگے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شاید اس گھر میں جادوئی اور شیطانی عمل بھی ہوتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مکان ایل ایلٹو نامی شہر میں قائم کیا گیا ہے جو بلندی پر واقع ہے۔ ڈیوڈ شوک نامی کان کن نے اپنے

مکان کی تعمیر کے بعد ایک فنکار کو بلایا اور اس سے کہا کہ گھر کی دیواروں، دروازوں اور چھت پر لکڑی اور سیمنٹ سے بنے خوفناک شیطانی مجسمے بنائے۔ان میں انسانی کھوپڑیوں پر سینگ بھی بنوائے گئے جو دیو نما شبیہہ ظاہر کرسکیں۔ اسی طرح دروازے پر اژدہے اور ڈریگن کاڑھے گئے ہیں۔ڈیوڈ کا موقف ہے کہ وہ ان مجسموں سے وہ ہولناک ظلم دکھانا چاہتے ہیں جب اسپینی غاصب حکمرانوں نے چاندی کی تلاش کے لیے یہاں حملہ کیا اور کانوں میں کام کرنے والے غریب کانکنوں پر بہت ظلم کیا کرتے تھے۔ اس نے بتایا کہ ہسپانوی نوآبادیات میں یہاں کے لوگوں کو بہت ڈرایا گیا تھا اور یہ تعمیر اسی کی نشانی ہے۔اسپین نے بولیویا پر تین سوسال تک حکومت کی تھی اور وہ یہاں سے چاندی لوٹ کر لے جاتے رہے تھے۔ ہسپانوی حکمران اس وقت کانکنوں کو خوفناک پتلوں اور شیطانی اشکال سے ڈرایا کرتے تھے۔لیکن مقامی افراد اس مکان سے خوفزدہ ہیں اور بعض نے کہا کہ ڈیوڈ شاید سفلی علم کے ماہرہیں اور شیطانی عمل کرتے ہیں۔دوسری جانب ڈیوڈ نے کہا کہ اس کا شیطانی عمل سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ یہاں آنے والے سیاحوں کو ہسپانوی نوآبادیاتی مظالم دکھانا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق مجسمے اچھائی کی علامت ہیں ناکہ کسی شیطانی عمل کو ظاہر کرتے ہیں۔تاہم ڈیوڈ کی ایک پڑوسی خاتون ماریہ نے بتایا کہ اس نے گھرسے عجیب وغریب منتروں کی آوازیں سنی ہیں۔ لیکن ڈیوڈ اس سے انکاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…