اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

ووٹ چوری سے جس لاڈلے کو قوم پر مسلط کیا گیا اس نے ملک کا بیڑا غرق کیا،مو لا نا فضل الرحمان

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنگو( آن لائن )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مو لا نا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ووٹ چوری سے جس لاڈلے کو قوم پر مسلط کیا گیا اس نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد ایوارڈ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ پرویز خٹک کو ایوارڈ سے محروم رکھ کر سیکورٹی اداروں پر عدم اعتماد کیا گیا۔ ایک کروڑ کی بات کرنے والے کو کون سمجھائے کہ 74 سالوں کی ملازمین بھی ایک کروڑ نہیں بنتے۔

کرپشن بدعنوانی اور طوفانی بد تمیزی مغربی ایجنڈے کا حصہ تھا۔ ایک ایک ہزار کے مجمع کو لاکھوں کا مجمہ پیش کرنے والا میڈیا بھی آج اپنے کئے پر پشیمان ہے۔ علماء نے اعزازیہ کے نام پر یہودیوں کا پیسہ ایجنٹوں کے منہ پر دے مارا۔ مجھے ہر قسم لالچ دینے والے ہر سازش میں ناکام ہوئے۔ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کا جو حشر نشر ہوا وہ نگاہ عبرت کا حامل ہے۔ اخونزادہ محمد محمد صدیق ایک کام ولی تھے،جس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا مو لانا فضل الرحمان نے ہنگو کے علاقے کاہی میں اخونزادہ محمد صدیق کانفرنس اور بخاری شریف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمان 8 سے زائد علماء، حفاظ، قراء کی دستار بندی کی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمران ہمارے بداعمال کا نتیجہ ہے، 2018 میں ووٹ کے تقدس کو پامال کر کے مغربی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ایک ایجنڈے کے تحت عمران خان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور اسے لانے واکے بھی پشیمان اور شرمندہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک لاکھ نوکریوں کا کیا ہوا، آئی ایم ایف کے پاس جا کر بھیک مانگنے کا انجام کیا ہوا، 50 لاکھ مکان کہا ں بنائے گئے، ملک کو کنگال اور عوام کو بے روزگار کر دیا گیا، مہنگائی کے بے رحم طوفان میں عوام خودکشیاں کر رہے ہیں،

پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے اور لاڈلہ گڈ گورننس کے باشن دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعزازیہ کے نام پر خریدنے کی سازش کی گئی، علماء نے ان کا اعزازیہ ان کے منہ پر مارا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا جانا ٹہر چکا، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہماری کوششیں جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، انہوں نے کہا کہ 5

لاکھ علماء اور مفتیان اسلامی اقدار کی آبیاری کے لئے کوشاں ہے، ہمارے مدارس دین کے مراکز ہے۔ یہودی ایجنٹ اور مغربی آقا پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے راستے میں جمعیت علماء اسلام سیسہ پیلائی دیوار ہے، انہوں نے کہا کہ 2018 میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا، نا اہل لوگوں کو 22 کروڑ عوام

پر مسلط کیا گیا، غلط فیصلوں کا خمیازہ آج پاکستان کے ادارے اور پوری قوم بگھت رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کی کامیابی ہر جمعیت کے رہنماوں اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بہت جلد پاکستان میں تبدیلی آئے اور حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے۔ اس موقع پر جمعیت

علماء اسلام کے مقامی قائدیننے بھی خطاب کیا اس قبل مولانا کا زبردست استقبال کیا گیا اور ایک جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا۔۔ اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی سنیٹر مولانا عطاء الرحمان، سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی، صوبائی نائب امیر اخونزادہ مفتی عبید اللہ، مہتمم سراج الاسلام کاہی مولانا ضیاء اللہ، صوبائی رہنماء حاجی عتیق الرحمان، ایم این اے مفتی عبد الشکور و دیگر علماء کرام، رہنماء اور ہزاروں کی تعداد مین کار کنان، مشران اور علاقہ عوام بھی شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…