ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دبئی کا کامیاب دورہ، دھابی گروپ 60 ارب کی سرمایہ کاری پر آمادہ، معاہدہ طے پا گیا

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دبئی کا کامیاب دورہ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے دھابی گروپ پنجاب میں 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی۔شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پرتپاک استقبال کیا۔

شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پنجاب میں تعمیراتی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔اس ضمن میں دبئی میں پنجاب حکومت اور دھابی گروپ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا اور ایک تقریب کے دوران مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دھابی گروپ تعاون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے لاہو رمیں مبارک سینٹر تعمیر کرے گا۔پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں تعمیراتی شعبے میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہو گی -منصوبے کی تکمیل سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز کیلئے رہائش فراہم ہو سکے گی-دھابی گروپ اورحکومت پنجاب لاہور کی بلند ترین عمارت بنانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدے پردھابی گروپ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام کو مبارکباد دیتا ہوں۔دھابی گروپ اس تاریخی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔60ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والامبارک سینٹرحقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے سپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں۔

دریائے راوی کے کنارے بسنے والا نیا پراجیکٹ گیم چنیجر بھی اورلاہور میں نئے دورکا آغاز بھی ثابت ہوگا۔ والٹن پرسینٹر ل بزنس ڈسٹرکٹ کا منصوبہ بھی کامیابی سے شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب پائیدار ترقی کے نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔ سرمایہ کاروں اور خاص طورپر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ سہولت مرکز قائم کیاگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…