کوئٹہ(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف قلعہ عبداللہ کے سنیئر نائب صدر عبدالرشید خان اچکزئی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا یہ بات انہوں نے گزشتہ
روز اپنے رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قلعہ عبداللہ کے سینئر نائب صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں جس کا ایک خاص وجہ یہ ہے کہ کابینہ کی سلیکشن کے وقت نا تو بانی ورکرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے نا ہی اس کابینے میں بانی ورکرز کو انکے محنت و لگن کا پھل ملا ہے بلکہ بانی ورکرز کو نظر انداز کرکے پیرا شوٹرز اور دیگر قوم پرست جماعتوں کے افراد کو عہدوں سے نوازا گیا ہے جس پر بانی ورکرز میں بیچینی اور مایوسی کا لہر دوڑ گئی لہذا میں صوبائی صدر کے اس غیر آئنی اور غیر تنظیمی نوٹیفیکیشن کو رد کرتاہوں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے اعلی قیادت سے اس نوٹیفیکیشن کے خلاف پیراشوٹرز اور غیر آئینی اور غیر تنظیمی عہدے داروں کے تصدیق کا مطالبہ کرتا ہوں۔