منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

50لاکھ ملیں تو بھی خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کروں گی ، معروف اداکارہ

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )50لاکھ ملیں تو بھی خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کروں گی ۔ سابق وی جے، ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف نے کہا ہے کہ اگر انہیں پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے تو بھی وہ ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گی۔نجی ٹی وی ڈان کے مطابق انوشے اشرف حال ہی میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں شرکت کی تھی

جہاں انہوں نے اداکاری سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں۔انوشے اشرف نے بتایا کہ سقوط ڈھاکہ سے قبل ان کا خاندان بنگلہ دیش میں رہتا تھا جب کہ اب بھی ان کے بعض رشتے دار وہاں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ان کی طرح ایرانی نسل کے بہت سارے لوگ آباد ہیں۔پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے گزشتہ برس یاسر حسین کے ساتھ ترک اداکاروں کے پاکستان میں کام کرنے کے معاملے پر ہونے والے سوشل میڈیا تنازع پر بھی بات کی اور کہا کہ دونوں اپنی اپنی جگہ درست تھے اور ان کے درمیان کوئی ذاتی اختلاف نہیں، بس اسی معاملے پر الگ الگ رائے تھی۔انوشے اشرف کے مطابق ان کا ذاتی خیال ہے کہ کسی بھی آرٹسٹ کو دوسرے فنکار کو ’کچرہ‘ نہیں کہنا چاہیے اور انہوں نے اسی وجہ سے ہی یاسر حسین سے اختلاف کیا تھا، کیوں کہ انہوں نے ترک اداکاروں کو کچرہ کہا تھا۔انوشے اشرف نے یاسر حسین کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں، وہ خواتین کے حقوق سمیت دیگر مسائل پر بھی آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے بتایا کہ ان کا فوری شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ سال قبل تقریبا ان کی شادی ہونے والی تھی مگر عین وقت پر انہوں نے ہونے والے شوہر سے تعلقات ختم کرلیے۔انوشے اشرف کے مطابق تعلقات ختم کرنے پر ابتدائی طور پر انہیں افسوس بھی ہوا، تاہم بعد میں انہوں نے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے شادی سے قبل ہی تعلقات ختم کیے۔اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے اپنے ہونے والے ممکنہ شریک حیات سے کس وجہ سے تعلقات ختم کیے؟ اور وہ کون تھے؟انہوں نے بتایا کہ کم از کم اگلے دو سال تک وہ شادی نہیں کریں گی اور اچھی بات یہ ہے کہ اب گھر والے بھی ان سے یہ سوال نہیں کرتے کہ وہ کب شادی کرنے والی ہیں؟پروگرام کے دوران انوشے اشرف نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جلد ہی صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے اور وہ اداکارہ کے ہونے والے شریک حیات کو جانتی ہیں۔تاہم انہوں نے صبا قمر کی شادی اور ہونے والے شریک سفر سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔کم اداکاری کرنے کے سوال پر انوشے اشرف نے بتایا کہ انہیں اچھے کرداروں کی پیش کش نہیں ہو رہی، اس لیے وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔اسی دوران انوشے اشرف نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے گئے ڈرامےیا کسی دوسرے منصوبے میں کام کرنے کے لیے پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے، تو بھی وہ اس میں کام نہیں کریں گی۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…