منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

آملیٹ بنانے سے انکارپر ظالم شوہر نے بیوی کے ساتھ ایسا سلوک کر دیا انسانیت بھی شرما جائے

datetime 20  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ مظالم کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں شوہر کیلئے آملیٹ بنانے سے انکار کرنا بیوی کو اتنا مہنگا پڑا کہ جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پٹنہ کے علاقے

بہار میں شوہر نے سفاکیت کی انہتا کردی، آملیٹ نہ ملنے پر بیو ی کو گلا گھونٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا اور خاتون کی لاش کو چھت سے لٹکا دیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوزکے مطابق ملزم کی شناخت اجیت سنگھ کے نام سے ہوئی جو ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر کا بیٹا ہے جن کی درخواست پر بیٹے کیخلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اجیت سنگھ نشے کی حالت میں تھا جب اس نے اپنی اہلیہ سے آملیٹ کا مطالبہ کیا تاہم بیوی نے آملیٹ بنانے سے انکار کیا تو ملزم طیش میں آگیا جس کے بعد اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفرور ہے جس کی تلاش کیلئے چھاپے مار رہے ہیں،جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…