پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے قبل بھارت کا ایک بار پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ

datetime 20  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) پیرس میں21 فروری سے 4 مارچ تک ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس سے قبل پاکستان کے خلاف بھارت کی جعلی خبروں کی مہم ایک بار پھر زوروں پر ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی مہم مسلسل جاری ہے اور اس کے

ذرائع ابلاغ یہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہوگا۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیاگیاکہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین نے بھارتی دعوئوں کو مسترد کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ کر سکتا ہے۔ جنوب ایشیائی پالیسی کے ماہر مائیکل کوگلمین نے حال ہی میں کہاکہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں پر یقین نہ کریں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف جلد ہی پاکستان کو بلیک لسٹ کردے گا۔ اسی طرح جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے اسٹریٹجک تجزیہ کار ڈاکٹر Claude Rakisits نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا زیادہ امکان ہے۔رپورٹ میںافسوس کا اظہار کیا گیاکہ بھارت طویل عرصے سے عالمی فورموں کو پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کر رہا

ہے اور اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے FATF جیسے عالمی اداروں کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دینا چاہیے کیونکہ اس نے بین الاقوامی نگران ادارے کی تمام تکنیکی ضروریات پوری کر لی ہیں اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے

کا کوئی جواز نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ضروریات پوری کر لی ہیں اور پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو عالمی فورمز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اور اگر ایف اے ٹی ایف بڑی طاقتوں اور ان کی پسندیدہ ریاستوں کی ایماء پر چلتا رہا تو اپنی ساکھ کھو دے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کی قیادت میں بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں دھکیلنے کے اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…