پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے منافع خور مافیا کی چاندی، ازخود نرخ بڑھا دیئے

datetime 20  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی مختلف اشیا کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، مہنگے داموں اشیا کی فروخت سے غریب و متوسط طبقہ کیلئے دو وقت کے کھانے کا انتظام بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا، بڑھتی مہنگائی سے عوام ڈپریشن کا شکار ہو گئے۔پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہر شے پر اثرانداز ہورہا ہے، سبزی اور پھلوں

کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی کلو تک اوسط اضافہ کردیا گیا ہے۔ 50 سے 60 روپے کلو بکنے والے ٹماٹر کی قیمت 150 سے 200روپے تک پہنچ گئی ہے۔ادرک 300 اور لہسن400روپے فی کلو قیمت پر فروخت ہورہے ہیں، دالوں کی قیمت بھی 5 سے 15روپے تک بڑھا دی گئی۔ مسور کی دال 210 سے بڑھ کر 220 روپے، مونگ 260 روپے سے بڑھ کر 280 روپے اور دال چنا 210 روپے کلو قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔چینی کی ہول سیل قیمت تین سے پانچ روپے اضافے 85 روپے اور ریٹیل میں 93 سے 95 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ چکن کی قیمت 280 سے بڑھ کر 350روپے تک ہو گئی۔بکرے اور گائے کا گوشت سرکاری قیمت کے برعکس پہلے ہی دگنی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ فی لیٹر دودھ 120 سرکاری قیمت کے برعکس 140روپے میں بک رہا ہے۔ قیمت مزید بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ٹیٹرا پیک دودھ کی قیمت دس روپے اضافے سے 170روپے لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ گھی اور تیل 380 سے 440

روپے فی کلو قیمت پر بیچا جارہا ہے جبکہ فی کلو قیمت میں 80 روپے تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔فلور ملز کی جانب سے فی کلو آٹے کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔ چائے کی پتی اور دیگر اشیا کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ مہنگے داموں پھلوں کی خریداری غریب و متوسط طبقہ کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔پٹرولیم منصوعات

کی قیمت میں اضافے اور انتظامیہ کی نا اہلی و مجرمانہ غفلت کے باعث مفاد پرست عناصر کی لوٹ مار کا موقع مل گیا ہے، سرکار کی رٹ نہ ہونے کے باعث ہول سیل مارکیٹوں ، مرکزی بازاروں ، سبزی و فروٹ منڈی میں اشیا کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور منافع خور مافیا کی من مانیا عروج پر پہنچ گئی ہیں۔پرائس کنٹرول اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے باعث مرکزی بازاروں اور مارکیٹوں میں انتظامیہ بشمول کمشنر کراچی ، ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ گرانفروشی سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…