منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کرتار پور راہداری نے 74 سال قبل بچھڑنے والے مسیحی خاندان کو دوبارہ ملا دیا

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) 1947 ء میں تقسیم ہند کے دوران بچھڑنے والے مسیحی مٹھو خاندان کی دوسری نسل کی دوبارہ ملاقات ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرتار پور راہداری نے ایک پنجابی نیوز چینل کے ذریعے ایک دوسرے کے حوالے معلومات حاصل کرنے والے خاندان کی دونوں شاخوں کو 74 سال بعد دوبارہ ملا دیا ۔اس موقع پر

منانوالہ کے رہائشی شاہد رفیق مٹھو اپنی خاندان کے 40 اراکین کے ہمراہ کرتار پور صاحب پہنچے، جبکہ بھارت کے ضلع امرتسر کی تحصیل اجنالا کے گاؤں شاہ پور ڈوگراں کے رہائشی سونو مٹھو بھی کرتار پور راہداری کے ذریعے اپنے خاندان کے 8 اراکین کے ہمراہ اپنے پیاروں سے ملنے گردوارہ ننکانہ صاحب آئے۔اس موقع پر خاندان کے اراکین ایک دوسرے سے گلے مل کر رونے لگے۔شاہد رفیق مٹھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں علیحدگی کے دوران ان کے بزرگ اقبال مسیح اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے تھے جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران اقبال کے بھائی عنایت لاپتا ہوگئے تھے اور بھارتی پنجاب میں ہی رہ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل پنجابی نیوز چینل نے میرا انٹرویو نشر کیا تھا جس میں، میں نے اپنے بزرگوں کی علیحدگی کا ذکر کیا تھا، یہ انٹرویو بھارتی پنجاب میں موجود میرے رشتے داروں نے دیکھا، انہوں نے ہم سے رابطہ کیا اور ہم نے کرتار پور میں دوبارہ متحد ہونے کا منصوبہ بنایا‘۔شاہد مٹھو نے دونوں بزرگ اقبال اور عنایت کے انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔سونو میٹھو نے کہا کہ ’مجھے کرتار پور پر شاہد سمیت اپنے دیگر 35 رشتہ داروں سے مل کر بہت خوشی ہوئی‘۔اس موقع پر کرتار پور انتظامیہ کی جانب سے خاندان کے اراکین میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…