لاہور( این این آئی)آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر کی جانب سے نشے کی حالت میں نقصان پہنچانے کا معاملہ نیا نہیں ہے اور وہ اس سے قبل بھی نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015 میں لنکا شائر کائونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے جیمز فالکنر کو مانچسٹر میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔جیمز فالکنر کی گاڑی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی تھی اور اس وقت ان کے جسم میں الکوحل مقررہ کردہ مقدار سے زیادہ تھی۔آسٹریلوی کھلاڑی کو پولیس نے موقع سے گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور اس پر انہوں نے عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔بعدازاں ان پر آسٹریلوی بورڈ نے 4 میچز کیلئے پابندی عائد کردی تھی۔