لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ الازہر کے الشیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے فتوی دیا ہے جس میں کہا ہے کہ وہ خواتین جنہوں نے شوہر کی دولت میں ترقی کے لئے محنت کی انہیں شوہر کی جائیداد میں سے نصف کا حق دار ٹھہرایا جائے۔ وضاحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جدید زمانے میں خواتین کو لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے اور اپنے شوہروں کے ساتھ زندگی کا بوجھ بانٹنا پڑتا ہے اس لئے یہ فتویٰ ضروری ہے۔