جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن)پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں کم آمدن والے طبقات کیلئے مہنگائی کی شرح بڑھ کر 19.40 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار پر اپنی رپورٹ جاری کی ہے،

جس کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہونے سے مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی ہے، اسی طرح سب سے کم آمدن والے طبقات کیلئے مہنگائی بڑھ کر 19.40 فیصد ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور12 میں استحکام رہا۔ حالیہ ہفتے میں جن 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، لہسن37 روپے 76 پیسے، ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے54 پیسے فی کلو، زندہ مرغی6 روپے21 پیسے فی کلو، ماچس کی ڈبی کی قیمت 8 پیسے بڑھ گئی ہے۔حالیہ ہفتے میں گھی 3 روپے 83 پیسے، مٹن، بیف، دال چنا، دال مسور، دودھ اور دہی بھی مہنگا ہوگیا ہے۔اسی طرح حالیہ ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں، جن میں پیاز51 پیسے، آلو 33 پیسے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 3 روپے 12 پیسے، چینی 47 پیسے فی کلو، دال مونگ، دال ماش، ایل پی جی اور گڑ بھی سستا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد چینی، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، پشاور کی اوپن مارکیٹ میں دال چنا فی کلو 180 سے بڑھ کر 200، دال ماش 280 سے بڑھ کر 300، سفید دال فی کلو 180 سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی ہے، چاول 180سے 200 اور لوبیا کی قیمت 180 سے بڑھ کر200 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے۔ اسی طرح 16 کلو لوکل گھی کا کنستر کے نرخ بڑھ کر 5 ہزار760، اعلیٰ کوالٹی کا گھی مہنگا ہوکر فی کلو400 سے 430 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…