پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کسی خاتون کو گھورنا، بذریعہ فون گڈمارننگ یا سلام کرنا بھی ہراسگی ہے

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی محتسب انسداد ہراسگی کشمالہ خان نے کہا ہے کہ غیر خاتون کو بذریعہ فون سلام اورگڈ مارننگ کہنا بھی ہراسگی ہے۔ وفاقی محتسب انسدادہراسگی

کشمالہ خان نے ڈاؤ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر خاتون کو کسی بھی طرح چھونا ہراسگی ہی ہے، غیر خاتون کو بذریعہ فون سلام اور گڈ مارننگ بھی ہراسگی ہے جبکہ غیرخاتون کوگھورنا بھی ہراسگی ہے، اس پر کئی افرادکو نوکری سے نکالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بس سٹاپ پر خواتین کی موجودگی میں سیٹی بجانا بھی ہراسگی ہے، جنسی ہراسانی کیس میں فریقین کو سامنے بٹھا کر سماعت کی جائے، ہراسانی کے 4 ہزار کیسز کی سماعت کی جن میں سے 99 فیصد سے زائد کیسز میں خواتین سچی نکلیں البتہ امکان تو ہوتا ہے مگر انسداد ہراسیت کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کوپنجاب،کے پی اور اسلام آباد میں جائیداد میں وراثت کا حق ہے، جائیداد میں خواتین کی وراثت کیلئے سندھ اور بلوچستان میں قانون سازی نہیں کی گئی۔کشمالہ خان نے کہا کہ ڈاؤیونیورسٹی سے ایک سال میں ہراسگی کی کوئی شکایت نہیں آ ئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…