اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی پاکستان سے لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی، معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد ترکی پاکستان سے لڑاکا طیارے خریدنے کا خواہاں ہے، ترکی پاکستان سے بلاک تھری جے ایف 17تھنڈر یا شینگ ڈو جے 10سی سیمی سٹیلتھ 4.5جنریشن ملٹی رول فائٹر جیٹ خریدنے پر غوروخوض کر رہا ہے۔امریکہ سے مایوس ہونے کے بعد ترکی پاکستان سے لڑاکا طیارے خرید سکتا ہے تاکہ یونان جو ترکی کا روایتی حریف ہے اس کے ساتھ طاقت کا توازن قائم رکھا جا سکے۔