منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

وزراء اور ایم پی ایز کے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء اور ایم پی ایز کے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی اس پر غور و خوص نہیں کیا گیا صوبائی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود اس پر خاموشی اختیار کی گئی

وزراء کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کی تجویز منظور کئے جانے کی صورت میں ایم پی ایز کی تنخواہ اورمراعات ماہانہ ایک لاکھ چالیس ہزار سے بڑھ کر اڑھائی لاکھ روپے تک پہنچ جاتی اراکین اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ گزشتہ سال ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیاتھا جس کی روشنی میں خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی اور کمیٹی نے تنخواہوں میں اضافہ کی سفارشات بھی تیار کی تھی اضافہ کرنے کے قانونی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی تاہم گزشتہ روز بل کو صوبائی کابینہ میں پیش نہیں کیا گیا ایم پی ایز کو ہر اجلاس میں شرکت کے بدلے دو ہزار روپے بھی دیئے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبران کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی نسبت کم ہیں ایم پی ایز کی تنخواہوں میں ایک لاکھ دس ہزارروپے اضافہ کی تجویز بھی زیر غور تھی تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث فوری طور پرتنخواہوں میں اضافہ کے فیصلے پر نظر ثانی کر دی ہے اور صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس کی منظوری نہیں دی گئی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے صوبائی کابینہ کے آئندہ ہونے والے خصوصی اجلاس میں اس کے اضافہ کے امکانات ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…