منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ نے شہبازشریف اور جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کی تصدیق کر دی،اہم انکشاف

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ومسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، شہباز شریف نے واضح انداز میں جہانگیر ترین سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی

تحریک پر تعاون مانگا تھا مگر جہانگیر ترین نے اس تحریک کی مخالفت یا حمایت کرنے کی بجاے اپنے گروپ سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے تیز کر دیئے ہیں،شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان خفیہ ملاقاتوں بھی انکشاف ہوا ہے،ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے سیاسی روابط بحال رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے،ن لیگ کے ذمہ داران نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم ترین گروپ کے رہنما ملاقات کی تصدیق یا تردید سے گریز کررہے ہیں،ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات چند دن قبل ہوئی تھی جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہی،ملاقات میں عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت سے متعلق ابھی جہانگیر ترین نے کوئی واضح جواب نہیں دیا، جہانگیر ترین کا موقف تھا کہ عدم اعتماد سمیت سیاسی فیصلے گروپ کی مشاورت سے کروں گا،شہباز شریف نے ترین سے عدم اعتماد کیلئے باضابط حمایت مانگی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…