پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکارہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے، پولیس سے بدسلوکی پر گرفتار

datetime 19  فروری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ کاویا تھاپڑ کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور پولیس اہلکاروں سے گالی گلوچ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل اور تیلگو فلموں کی 26 سالہ اداکارہ کاویا تھاپڑ کو

دو روز قبل کی رات گئے گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ پر شراب پی کر گاڑی چلانے، پولیس سے بدتمیزی اور گالی گلوچ کرنے کا الزام ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کاویا تھاپڑ کو جوہو کے علاقے میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے، دوسری گاڑی کو ٹکر مارنے، پولیس اہلکاروں سے مبینہ بدسلوکی اور ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ جوہو میں واقع جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل کے قریب رات تقریباً 1 بجے شراب کے نشے میں اپنی ایس یو وی چلارہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کاویا تھاپڑ عدالتی ریمانڈ پر ہیں، ان کی گاڑی نشے کی حالت میں بے قابو بھی ہوئی، ایک راہ گیر نے واقعہ دیکھا اور پولیس کنٹرول روم پر فون کرکے اطلاع دی، جس کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…