ہریتھک روشن نے خود کو بڑے اداکار کیساتھ بڑا انسان بھی ثابت کردیا

19  فروری‬‮  2022

ممبئی(این این آئی) بھارتی ہسپتالوں میں خون کے نایاب گروپ کی قلت کا سن کر بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اپنا خون عطیہ کرنے پہنچ گئے جس پر ان کے والد نے بھی داد دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خون کا بی نیگیٹو گروپ نایاب مانا جاتا ہے اسی سبب ہسپتالوں کو خون کے اس گروپ کی

قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس ضمن میں انسانی ہمدردی کی خاطر بھارتی اداکار ہریتھک روشن نے اپنا بی نیگیٹو بلڈ اسپتال کو عطیہ کرکے سب کے دل جیت لئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مثالی اقدام پر اداکار کے مداحوں سمیت والد وفلم ساز راکیش روشن نے بھی ہریتھک کی تعریف کی اور کہا ہم تم پر فخر کرتے ہیں۔بالی ووڈ اداکار نے خون عطیہ کرنے کے دوران ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بندھی دیکھی جاسکتی ہے اور وہ دائیں ہاتھ سے وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں۔ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ میرا بلڈگروپ بی نیگیٹو ہے اور یہ خون کی نایاب قسم سمجھی جاتی ہے، اسی وجہ سے اکثر اسپتال میں اس کی قلت رہتی ہے، انسانیت سے محبت کے لیے میں نے اپنا خون عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اداکار نے کوکیلابین اسپتال اور وہاں کے ڈاکٹروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکار کے چاہنے والے اور دیگر فلم اسٹارز بھی سوشل میڈیا پر ہریتھک کی تعریف کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…