منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا اندھا انصاف۔۔۔ مراد سعید کی شکایت پرمحسن بیگ کوجاری نوٹس سے متعلق سینئر صحافی سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )سینئر صحافی سلیم صافی نے محسن بیگ کے معاملے میں نیا انکشاف کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ۔۔۔تحریک انصاف کا اندھا انصاف۔۔۔۔ مراد سعید کی شکایت پر

ایف آئی اے نے محسن بیگ کے خلاف جو نوٹس جاری کیا ہے ،اس میں ریحام خان کی کتاب کے صفحہ 273 کا حوالہ دیاگیا ہے لیکن صفحہ 273 میں سرے سے مراد سعید کا ذکر ہی نہیں ہے ۔ یقین نہ آئے تو یہ صفحہ 273 پڑھ لیجئے۔ دوسری جانب اٹارنی جنرل خالد خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللّٰہ نیازی کے بیان کی نفی کر تے ہوئے کہاہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں آرہا۔ایک انٹرویومیں اٹارنی جنرل نے کہا کہ محسن بیگ کے کیس میں حکومت ایڈیشنل جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کررہی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ ججز کے فیصلوں کی بنیاد پر اپیل کی جاسکتی ہے، جب تک کوئی ثبوت یا اپیلیٹ کورٹ کا فیصلہ جج کے مس کنڈکٹ کو ثابت نہ کردے، ریفرنس نہ بنائے جاسکتے ہیں، نہ بنائے جانے چاہئیں۔ایڈووکیٹ جنرل کے ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی بات پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کوکوئی غلط فہمی ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…