سا ہیوال(این این آئی) نواحی گائوں ٹھٹھہ ساہی والا محمد پور میں بس ہوسٹس کنیز فاطمہ کی ایک نوجوان نعیم خاں نے گن پوائینٹ پر آبرو لوٹ لی اور فرار ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ چک63۔فور آر کے محمد رفیق کی بیٹی کنیز فاطمہ بس ہوسٹس کو دھوکہ سے نعیم خاں موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کے بہانے ہمراہ لے گیا جبرا گن پوائینٹ پر ہوس کا نشانہ بنا دالا۔پولیس بہادر شاہ نے کنیز فاطمہ کی مد عیت میں مقدمہ376 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔