منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی افشاں نورین کرکٹر محمد رضوان کی فین نکلیں

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ٹیسٹ کرکٹر احسان عادل کی بہن اور قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی افشاں نورین کرکٹر محمد رضوان کی فین نکلیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

انٹرنیشنل ہاکی پلیئر افشاں نورین نے کہا کہ آج میں پہلی بار کرکٹ میچ دیکھنے آئی ہوں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میچ سے لطف اندوز تو رہی ہوں لیکن میری خواہش تھی کہ میں اپنے بھائی کو کھیلتا ہوا دیکھوں کیونکہ میرا بھائی احسان عادل سے وعدہ تھا کہ میں ان کے ساتھ ہی میچ دیکھوں گی۔افشاں کا کہنا تھاکہ مجھے ’ہمارے ہیروز‘ کے سلسلے میں اسٹیڈیم آنا پڑا تو احسان عادل نے کہا کہ افشاں آج تم وعدہ توڑ رہی ہو لیکن مجھے اسٹیڈیم آنا تھا تو بھائی کی کمی محسوس کررہی ہوں، کاش وہ بھی کھیل رہے ہوتے۔انہوںنے کہاکہ جس طرح کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، امید ہے ہاکی بھی اسی طرح بحال ہوگی، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہمارے وزیر اعظم خود ایک کھلاڑی ہیں لہٰذا انھیں چاہیے کہ وہ ہاکی کو بھی فروغ دیں۔اپنے پسندیدہ کرکٹر کے حوالے سے افشاں نورین نے بتایا کہ محمد رضوان پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میری خواہش ہے میں ان سے ملاقات کروں، میں ان کی مداح ہوں اور وہ گراؤنڈ میں جس طرح سب سنبھالتے ہیں میں ان سے سیکھنا چاہتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…