نارووال ( این این آئی)پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور پاک و ہند کی تقسیم سے قبل بچھڑنے والے خاندان کو ملانے لگا۔73 سالوں بعد کرتارپور میں بچھڑا ہوا قبیلہ مل گیا، مٹھو قبیلہ تقسیم پاک و ہند سے قبل بچھڑ گیا تھا۔ دونوں خاندان کرتارپور میں آپس میں مل کر رو پڑے۔ کرتارپور میں خوشی کے لمحات آنکھوں سے آنسوں کی
لڑیاں جھلک نے لگیں۔دونوں خاندانوں کے کرتارپور میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ کرتارپور میں جذباتی مناظر دیکھ کر وزٹرز بھی آبدیدہ ہو گئے۔بچھڑے خاندانوں کے ملنے پر کرتارپور انتظامیہ نے خوشی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی۔ بچھڑے ہوئے خاندان نے کرتارپور گردوارہ کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔ مٹھو قبیلہ نے کرتارپور میں بابا گورونانک کے لنگر ہال میں لنگر کیا ۔