کراچی(این این آئی) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 23 مارچ اور 27 کے درمیان بہت کچھ ہونے والا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے بیان کہا کہ شیخ رشید کے بیان اورمن گھڑت کہانیاں سن کرحیرت ہوتی ہے ، ان کا مستقبل مجھے خراب نظرآرہا ہے۔منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ 23 مارچ اور 27 کے بیچ بہت کچھ ہونے والا ہے۔