منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بینک سے نکلنے والے شہری سے 5 لاکھ روپے سے زیادہ رقم چھین لی، واقعے سے قبل کی فوٹیجز سامنے آ گئیں

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں لٹیروں نے بڑی واردات کر لی، بینک سے نکلنے والے شہری سے 5 لاکھ روپے سے زیادہ رقم چھین لی، واقعے سے قبل کی فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ پوری طرح سے متحرک ہے، گزشتہ روز منظور کالونی ماما باربی کیو کے سامنے ایک

شہری کو لوٹ لیا گیا، ایس ایچ او بلوچ کالونی سے جب واقعے سے متعلق استفسار کیا گیا تو انھوں نے عجیب جواب دیتے ہوئے کہا کام سے گیا ہوا تھا، واقعے کے حوالے سے علم نہیں ہے۔منظور کالونی میں ہونے والی واردات میں ملوث 4 لٹیروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لٹیروں نے شہری کا پیچھا کیا تھا اور پھر اس سے پانچ لاکھ سے زائد رقم چھین لی۔رپورٹ کے مطابق شہری 6 نمبر والے بینک سے رقم لے کر نکلا تھا، اس کے پاس 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم تھی، لٹیروں نے اس کا پیچھا کیا اور اسلحے کے زور پر رقم چھین لی، ایک شہری نے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں اس واردات میں ملوث لٹیروں کی نشان دہی کر دی۔فوٹیجز کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے یہ واردات کی، لٹیروں نے تقریبا 3 بجکر 30 منٹ کے قریب شہری سے رقم لوٹی تھی، اور یہ واقعہ گزشتہ روز بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔ایس ایچ او بلوچ کالونی سے استفسار کیا گیا تو انھوں نے واردات کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ کام سے گیا ہوا تھا، واضح رہے کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، اور دوسری طرف محکمہ پولیس کے افسران عجیب طرح سے لا علمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…