منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پیٹرول میں اضافے کے اثرات آنے لگے ، مہنگائی کی شرح 18.09 فیصد پرآگئی

datetime 18  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے جس کے باعث مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوگیا

جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.40 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں لہسن 37 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا اور ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں ماچس کی ڈبی 8 پیسے مہنگی ہوئی اور ایک ہفتے میں گھی 3 روپے 83 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے مٹن ، بیف ، دال چنا ، دال مسور ، دودھ ، دہی بھی مہنگے ہوئے۔ارپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 12 میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں پیاز 51 پیسے ، آلو 33 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 12 پیسے سستا ہوا، چینی 47 پیسے فی کلو سستی ہوئی، حالیہ ہفتے دال مونگ ، دال ماش ، ایل پی جی اور گڑ سستا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…