منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان اور محسن بیگ کی دوستی سے دشمنی تک کی کہانی ، دونوں کے مشترکہ دوست مبشر لقمان کی زبانی

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی سلیم صافی کے یوٹیوب ولاگ میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے محسن بیگ اور عمران خان کے تعلقات کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا ۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کا عمران خان کیساتھ بڑا پرانا تعلق تھا ، اس میں اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جن میں کچھ اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں جبکہ کچھ موجود ہیں ۔ سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ

محسن بیگ اور میرے سمیت سب کا یہ خیال تھا کہ یہ شخص سپر سٹار ہے اور یہ ملک و قوم کیلئے ایک بہترین شخص ثابت ہو سکتا ہے ، ان لوگوں نے بھی اچھا سمجھا تھا جنہوں نے اس جماعت کو جوائن کیا ، لاہور کے جلسے کے بعد جنہوں نے ملک کیلئے تحریک انصاف کو بہتر سمجھا تھا وہ بھی اب رو رہے ہیں ، کیونکہ ہوا یہ ہے کہ جنہو ں لوگوں کیخلاف ہم کینٹینر پر کھڑے تھے وہی لوگ حکمران بن گئے ،جب ہم روز کینٹنر پر ہوتے تھے جبکہ یہ لوگ آٹھ سے دس بجے کے شوز میں برا بھلا کہہ رہے ہوتے تھے ، عمران خان کے اوپر تنقید کر رہے ہوتے تھے وہی لوگ آج نامور ترجمان ہیں ۔ سینئر اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں غلط ہوتی ہیں اور کچھ غلط کروائی جاتی ہیں میں ابھی بھی یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان کے اردگرد کچھ لوگ ہیں ، جو ان سے غلط فیصلے کروا رہے ہیں ، میں ان کے نام بھی لے سکتا ہوں جیسے شہزاد اکبر نے بہت غلط فیصلے کروائے ، میں سمجھتا ہوں کہ اعظم خان جو ہیں ان کی وجہ سے بڑے غلط فیصلے ہوئے ، یہ میرے رائے ہے اور میری رائے حتمی تو نہیں ہے ۔ جو بات محسن بیگ صاحب کی عمران خان کیساتھ ہے وہ بھی میری اور آپ کی طرح ہے ، ہم لوگ بھی جذباتی ہیں اور وہ دونوں بھی جذباتی ہیں ، جذبات میں دونوں کو یہ سمجھ نہیں آیا کہ ہم نے کہاں تک جانا اور کس لیول پر بات کرنی ہے ۔ مزیدانہوں نے کیا کہا ، ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…