بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

صحافی محسن بیگ پر تشدد، چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی محسن بیگ کے خلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بہت افسوسناک ہے کہ وزیراعظم تک اس معاملے میں شامل ہو گئے۔ اس عدالت کے

ماتحت جج کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے تو ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ملزم کے علاوہ کوئی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر نہیں کر سکتا، آپ اپنی درخواست میں ترمیم کر کے لا سکتے ہیں۔ کسی تیسرے شخص کی درخواست پر مقدمہ خارج نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں معلوم بھی نہیں کہ ملزم خود مقدمہ خارج کرنا بھی چاہتا ہے یا نہیں۔ درخواستگزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل تک تو محسن بیگ سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا تھا، محسن بیگ پر تھانے میں بری طرح تشدد کیا گیا۔ عدالت نے بیلف بھیجا تو اسکو تھانے میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ ایس ایچ او کے کمرے میں دس سے پندرہ لوگوں نے انہیں مارا، عدالت نے محسن بیگ پر تھانے میں تشدد کی شکایت پر رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس پیر تک محسن بیگ پر دوران حراست ہونے والے تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…