بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے سرکاری دفاتر میں (ہاف پینٹ)پہننے پر پابندی عائدکردی

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) سعودی وزیر داخلہ نے مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی جانب سے سماجی ذوق کی

منافی خلاف ورزیوں کی فہرست پہلے ہی کافی طویل تھی جس میں ایک اور خلاف ورزی کا اضافہ ہوگیا ۔وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد سماجی ذوق کی خلاف ورزیاں 19 سے بڑھ کر 20 ہوگئی ہیں۔شہزاد عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے نئی خلاف ورزی اور جرمانے کی منظوری کے بعد مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ (نیکر) پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی ہے۔اگر کوئی شہری یا غیر ملکی سماجی آداب کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اسے 250 سے 500 ریال تک جرمانے کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔واضح رہے کہ سماجی ادب کے منافی 19 خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل 2 نومبر 2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے، جن پر 50 ریال سے لیکر 6 ہزار ریال تک جرمانے عائد ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…