بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بھرتی کے وقت حقائق چھپانے والے سرکاری ملازم کسی بھی ہمدردی کے حقدار نہیں‘ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے بھرتی کے وقت حقائق چھپانے کی بنیاد پر نوکری سے فارغ کئے گئے سرکاری بینک کے افسر کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھرتی کے وقت حقائق چھپانے والے سرکاری ملازم کسی بھی ہمدردی کے حقدار نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے سابق بنک افسر ندیم صادق بھٹی کی درخواست پر 11 صفحات کا

تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے نیشنل بنک میں گریڈ 3 کی ملازمت اختیار کرتے وقت قتل کے مقدمہ میں ملوث ہونے کے حقائق چھپائے، درخواست گزار ندیم نے پولیس تصدیق کا سرٹیفکیٹ بھی بنک کو پیش نہیں کیا، بنک ملازمت کے بعد دوسرے کیس میں ملوث ہونے سے متعلق بھی بنک حکام سے حقائق چھپائے گئے،قتل کے مقدمہ میں راضی نامہ درخواست گزار کے نوکری سے فارغ ہونے کے بعد ہوا۔ فیصلے کے مطابق فوجداری کیسز میں بری ہونے کا موقف اہمیت نہیں رکھتا، درخواست گزار کا حقائق چھپانا قابل غور ہے، درخواست گزار نے حقائق چھپا کر بنک کے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی ،درخواست نے بنک کو نہ صرف دھوکہ دینے کی کوشش کی بلکہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوا، انکوائری شروع ہونے پر بنک نے از خود درخواست گزار کے خلاف تحقیقات کیں، درخواست گزار نے 19 فروری 2013 کو نیشنل بنک میں ملازمت اختیار کی تھی، پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 20 فروری 2015 کو درخواست گزار کو نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…