پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہری اب گھربیٹھ کرآن لائن کوائف جمع کروا کرخود ڈرائیونگ لائسنس رینیو کرسکیں گے

datetime 18  فروری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) شہری اب گھربیٹھ کرآن لائن کوائف جمع کروا کرخود ڈرائیونگ لائسنس رینیو کرسکیں گے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن سسٹم اپ گریڈیشن کیلئے مراسلہ پی آئی ٹی بی کو بھجوا دیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال کے مطابق ٹریفک پولیس کالائسنس رینیوکے حوالے سے

بڑا فیصلہ کیا گیا۔اب شہری دفاتر میں جاکرلائسنس رینیو کرنے کی بجائے گھربیٹھ کررینیو کرسکیں گے۔لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے بعدان لائن کوائف جمع کروا کررینیو ہوسکے گا۔ایس ایس پی ٹریفک نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں اپ گریڈیشن کیلئے مراسلہ پی آئی ٹی بی کو بھجوا دیا۔ مراسلہ کے مطابق سسٹم میں رینیول کیلئے ان لائن متعلقہ اتھارٹی اور فارم کی فراہمی کے حوالے سے سسٹم اپڈیٹ کیا جائے۔شہریوں کو فیس کے حوالے سے کیلکولیٹر،فوٹوگراف اورمیڈیکل اپلوڈ کرنے کی سہولت تک رسائی دی جائے۔اوورسیزپاکستانی بھی میڈیکل تصدیق کے بعد اپلوڈ کرسکیں گے۔فیس کی ادائیگی کیلئے ان لائن ایپ یا اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کیلئے اپ گریڈیشن کی جائے۔معیاد ختم ہونے والے ڈرائیونگ لائسنس کی ان لائن میل کے ذریعے اتھارٹی تصویربھجوانے کے حوالے سے سسٹم میں اپڈیشن کی جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے سسٹم میں اپڈیشن کے حوالے پی آئی ٹی بی افسران کو21فروری میٹنگ کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…