اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سینئر صحافی محسن بیگ نے عدالت پیشی کے موقع پر رپورٹر نے سوال پوچھا لیا کہ عمران خان کے لیے کوئی پیغام ؟ جس کے جواب میں میں محسن بیگ کا کہنا تھا کہ پیغام یہی ہے کہ عمران خان کی ذلت کے دن آنے والے ہیں جس طرح آج حوالات میں ہوں انشاء اللہ جلد اسی حوالات میں عمران خان ہو گا ۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے
محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پکڑنا ہے تو ریحام خان کو پکڑیں، عمران خان کی سابقہ بیوی نے الزام لگایا، محسن بیگ کوکیا معلوم درست ہے یا غلط۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ ٹاک شو میں سوال کیا گیا کہ مراد سعید کو پہلا نمبر کیسے ملا؟ محسن بیگ نے کہا انہیں نہیں پتا کہ وزیر نمبر ون کیسے بنا، ریحام خان نے اپنی کتاب میں کچھ لکھا ہے شاید اس وجہ سے ملا ہو۔لطیف کھوسہ نے محسن بیگ کی رہائی کی استدعا کی اور کہا کہ مدعی مقدمہ خود اپنا جلوس نکال رہے ہیں کہ ریحام خان کی کتاب کا صفحہ نمبر 273 لازمی پڑھا جائے، دیگر پینلسٹ نے بھی مراد سعید کو پہلا نمبر ملنے پر بات کی، کسی اور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔محسن بیگ کے وکیل نے کہا کہ 9 بجے لاہور میں ایف آئی اے کا مقدمہ درج ہوا اور سوا 9 بجے اسلام آباد میں محسن بیگ کے گھرپہنچ گئے، ایف آئی اے کی اس طرح کی پھرتیاں پہلے بھی کبھی دیکھی ہیں؟دورانِ سماعت محسن بیگ کے ہاتھ میں پستول والی تصویریں عدالت میں پیش کی گئیں۔بعد ازاں عدالت نے محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی اور گرفتار 2 ملازمین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی رانا مشہوداحمد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ روز بروز بڑھا دیا ہے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ چھیننے کی ہرممکن کوشش موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے سنیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری اور نجی ٹی وی چینل کی بندش انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ہم میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں کراچی میں افسوسناک واقعہ نجی ٹی وی کے سنیئر نمائندے اطہر متین کی فائرنگ سے موت کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے عارفوالا میں شیخ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے ہر کوئی مہنگائی کا رونا رو رہاہے نااہلو ں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے اس موقعہ پر سابقہ بلدیہ چیئرمین و پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء شیخ محمد طارق ،حسن طیب ودیگر بھی موجودتھے ۔
محسن بیگ کا وزیراعظم عمران خان کو پیغام۔عمران خان کی ذلت کے دن آنے والے ہیں۔ جس حوالات میں آج میں ہوں انشاءاللہ جلد اسی حوالات میں عمران خان ہوگا۔ pic.twitter.com/G2onHItfGn
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) February 18, 2022