برسلز(این این آئی)یورپ سے امریکا ہزاروں کاروں کو لے جانے والے کارگو جہاز میں آگ لگ گئی، جہاز میں سوار عملے کے تمام 22 ارکان کو بچا لیا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کارگو جہاز 10فروری کو جرمنی سے روانہ ہوا تھا، جہاز کو 23فروری کو آئی لینڈ پہنچنا تھا۔ذرائع کے مطابق کارگو جہاز میں والکس ویگن گروپ کی تقریبا 4 ہزار کاریں موجود ہیں۔خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ جہاز پر لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔