بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کو خاتون ورکرکا ساتھ چلنا ناگوار گزرا

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو خاتون ورکرکا ساتھ چلنا ناگوار گزرا ؟۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون ان کیساتھ چل رہی ہے ، مریم نواز نے خاتون سے کہا ہے کہ یا تو آپ آگے چل لیں یا پھر پیچھے ہو جائیں ، ساتھ ن لیگ کی نائب صدر نے سیکییورٹی اہلکاروں کو خاتون کو

خود سے دور کرنے کا کہا ۔ ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی بحث چل رہی ہے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ ایک لیڈر کو اپنے ساتھ چلنے والے ورکر کیساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے جبکہ وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کرونا وباء کے پیش نظر مریم نواز اس خاتو ن کو سماجی فاصلہ رکھنے کو کہہ رہی ہیں ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصویر شیئر کرتےہوئے کہاہے کہ غیرملکی مہمان کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انسدادِ پولیو مہم اور کورونا کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہیں جبکہ میز کی دوسری طرف بل گیٹس بیٹھے ہوئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اس بیٹھک پر اعتراض کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ کسی غیرملکی مہمان (dignitary) کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…