بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ہوائوں کا رخ تبد یل ہوچکا حکومتی پتنگ کسی بھی وقت کٹ سکتی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 18  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ہوائوں کا رخ تبد یل ہوچکا حکومتی پتنگ کسی بھی وقت کٹ سکتی ہے، محب وطن عوام دوست سیاسی جماعتیں

عمران حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلئے اکٹھی ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے 4سال اپوزیشن پر الزام لگانے میں ضائع کر دیئے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت معاشی حالات بہتر بنانے کی بجائے مزید بیگاڑ رہی ہے حکومتی معاشی اقدامات ناکام ثابت ہوئے ہیں اپنوں کو نوازنے اورغریب طبقات کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے کونسا حق حکمرانی ادا کررہے ہیں؟، ملک کا ہر طبقہ پریشان حال ہے نواز لیگ کے دور میں خوشحالی کی طرف بڑھتے پاکستان کوموجودہ حکمرانوں کی طرف سے اندھیروں کی نذر کردیا گیاہے۔انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے ایشوز پر سیاست کر رہی ہیں نواز شریف حقیقی جمہوری رہنما ہیں ، بجلی، گیس، پٹرول کے نرخوں میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں وقت آگیا ہے کہ اب عوام حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر نکلیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…