جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے سعودی عرب اور یو اے ای منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام ، لاکھوں ریال اور دیگر غیرملکی کرنسی برآمد

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سے سعودی عرب اور یو اے ای منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے لاکھوں ریال اور دیگر غیرملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ریاض جانے والے مسافر سے 7,20,000 سعودی ریال برآمد کر لیے گئے۔ملزم فہدتھانی نے ریال بیگ میں چھپا رکھے تھے۔ کرنسی کی مقامی کرنسی میں مالیت3کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ملزم کو برآمدشدہ رقم سمیت مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب اے ایس ایف نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے35لاکھ روپے کے مساوی ملکی و بغیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔مسافر عامر سہیل سے 70ہزار ریال، 4024 درھم اور 19300 روپے برآمد کر لیے گئے۔ مسافر نے ریال جوتوں میں اور باقی کرنسی جیب میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ملزم کو برآمد رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…