جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

اپنے ساتھی کی قبرپر ہائی اسکول کے طلبا کی دل کو چھو لینے والے مناظر

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ایک قبر پرطلبا کی بڑی تعداد کو جمع دکھایا گیا ہے۔العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق یہ طلبا اپنے ایک ساتھی حافظ قرآن کی قبر پرفاتحہ خوانی کے لیے جمع ہیں اور ساتھی کے بچھڑنے کا

دکھ ان کے چہروں پر عیاں ہے۔ڈاکٹر فہد الرومی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شائع کیں اور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بدھ کے روز ابن باز سیکنڈری اسکول برائے حفظ میں ایک طالب علم اچانک فوت ہوگیا اور جمعرات کی دوپہر کو البابطین مسجد میں اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور اسے دفن کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھی اور اساتذہ اس کی قبر کے پاس بیٹھے ہیں۔ ایک دل کو چھو لینے والا منظر ہے۔ طلبا اور اساتذہ فوت ہونے والے نوجوان کےلیے مغرب کی اذان تک مانگتے رہے تھے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ کا اختتام یہ کہہ کر کیا: “اچھی صحبت یہی ہے اور اہل قرآن بھی ایسے ہی ہیں۔”اس ٹویٹ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکارکنون کی جانب سے بھرپور ردعمل ملا جنہوں نے مرحوم کےلیے مغفرت کی دعا کی۔ابن باز ہائی سکول برائے حفظ قرآن کے طالب علم ناصر السیف گذشتہ بدھ کو اچانک بے ہوش ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ مسجد البابطین میں ادا کی گئی اورانہیں ریاض کے شمالی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…