بدھ‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2025 

محفوظ طریقے سے عمرہ ادا کرنے کے لیے اہم ہدایات اور احتیاطی تدابیر جاری

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی وزارت صحت اور امور حرمین نے صحت مند اور محفوظ فضا میں عمرے کی ادائی کے لیے ہدایات اور احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے معتمرین کو جسمانی فاصلے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی ۔ علاوہ ازیں مصافحہ نہ کرنے اور ہاتھوں کو دھونے اور سینی ٹائزر کے استعمال پر زور دیا گیا ۔ادھر حرمین شریفین کے امور کی

انتظامیہ نے وقایت (مامت آپ کا تحفظ آپ کا ماسک)کے نام سے ایک آگاہی مہم شروع کی ہے۔ یہ مہم کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے حرمین کی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا حصہ ہے۔مذکورہ آگاہی مہم کے تحت ایک خصوصی ٹیم کے ذریعے مسجد حرام کے اندر روزانہ 30 ہزار سے زیادہ ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں بیت اللہ آنے والوں کو ماسک نہ اتارنے کی ضرورت اور اسے درست طریقے سے پہننے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔مسجد حرام کے امور کی انتظامیہ کے ایک عہدے دار احمد الندوی کے مطابق روزانہ صبح مسجد حرام کی مکمل طور پر دھلائی اور سینی ٹائزیشن ہوتی ہے۔ ہر بار اس عمل میں 80 ہزار لیٹر سے زیادہ خصوصی مائع مواد استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح مسجد حرام اور اس کے صحنوں کو اعلی ترین عطروں کی 1500 لیٹر سے زیادہ مقدار کے ساتھ مہکایا جاتا ہے۔ پوری مسجد حرام میں 13 ہزار سے زیادہ قالینوں کی صفائی انجام دی جاتی ہے۔ اسی طرح مسجد حرام کے اندر اور باہر کچرے کے 3000 کے قریب چھوٹے بڑے ڈبے رکھے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد چوبیس گھنٹے صفائی اور تطہیر کو اعلی سطح پر برقرار رکھنا ہے۔ علاوہ ازیں روزانہ 3 ہزار سے زیادہ بیت الخلا کی صفائی انجام دی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…