ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

امریکیوںنے محبت کے ہاتھوں ایک ارب ڈالر گنوا دیئے،ایف بی آئی کے اہم انکشافات

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)حیرت انگیز طور پر گزشتہ برس امریکی شہریوں کو محبت کے نام پر لوٹا گیا، ملاقات، رومانس اور ڈیٹنگ کی ویب سائٹ پر جعلی پروفائل بنا کر جو رقم اینٹھی گئی ایف بی آئی کے مطابق وہ ایک ارب ڈالر بنتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سال 2021 کے پورے عرصے میں رومانس اسکیمنگ ویب سائٹ پر 24 ہزار سے زائد امریکی اس کا شکار ہوئے ۔

اس طرح یہ سال نوسرباز لٹیروں کے لیے ایک منافع بخش ذریعہ ثابت ہوا۔ دوسری جانب کئی جعلی فنکاروں نے اپنے مداحوں سے کرپٹو کرنسی کی مد میں بھی رقم ہتھیائی۔ یعنی جعل سازی کی 25 فیصد رقم کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادا کی گئی ہے۔اس طرح جن افراد نے کرپٹو کرنسی گنوائی ہے انہوں نے اوسط دس ہزار ڈالر کھوئے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ فراڈیوں نے لوگوں کو جعلی اور بے نام کرپٹو کرنسیوں کا لالچ بھی دیا اور اس کے بدلے اصل رقم لوٹ لی لیکن مجموعی طور پر لوگوں کے احساسات سے کھیلا گیا تھا اور انہیں جعلی محبت کے دھوکے دیئے گئے تھے۔پیار و محبت کی ویب سائٹ اور ڈیٹنگ ایپس پر جعلی افراد کے ہاتھوں قریبا تمام عمر کے افراد متاثر ہوئے لیکن لٹنے والوں میں سب سے زیادہ نوجوان ساتھی شامل ہیں جنہیں محبت یا جیون ساتھی کی تلاش تھی۔ ان میں 18 سے 29 برس کے افراد شامل ہیں یہاں تک کہ بعض افراد 70 برس کے بھی تھے جو پیار کے جھانسے میں گرفتار ہو کر رقم گنوا بیٹھے۔تفتیش کاروں کے مطابق یہ رجحان لاک ڈان کے درمیان غیر معمولی طور پر بڑھا کیونکہ لوگ تنہا تھے اور کسی مخالف جنس سے گفتگو کرنا چاہتے تھے۔ اسی عرصے میں دوستیوں اور ڈیٹنگ کی ویب سائٹ بھی پروان چڑھیں اور یوں فراڈ کے نت نئے راستے کھلے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…